مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ جان برینن نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ انہیں صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنی زبان پر قابو رکھنا ہوگا کیوں کہ ان کے حلف لینے کے بعد ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا مفاد اولین ہوگا۔اطلاعات کے مطابق سی آئی اے کے سربراہ جان برینن کا کہنا ہے کہ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ جب بات کرتے ہیں یا ٹوئٹر پر کوئی پیغام دیتے ہیں تو انہیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ اس سے ملکی مفادات متاثر نہ ہوں کیوں کہ اب یہ معاملہ صرف ان کا نہیں بلکہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا ہے اور جب وہ اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیں گے تو سب سے مقدم ملکی مفاد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ روس کی اہلیت اور نیتوں کے بارے میں زیادہ اداراک نہیں رکھتے اور روس کو ہرمعاملے میں بری الذمہ قرار دینے میں احتیاط کا مظاہرہ کریں۔
امریکہ کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ جان برینن نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ انہیں صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنی زبان پر قابو رکھنا ہوگا کیوں کہ ان کے حلف لینے کے بعد ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا مفاد اولین ہوگا۔
News ID 1869759
آپ کا تبصرہ